**وزیر اعلیٰ پنجاب نوجوان زرعی گریجوایٹس انٹرن شپ پروگرام**
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق نوجوان زرعی گریجوایٹس کو روزگار اور تربیت فراہم کرنے کے لئے انٹرن شپ پروگرام کے پہلے مرحلے کی تکمیل کر دی گئی ہے۔ اس پروگرام کے تحت ایک ہزار گریجوایٹس کی سلیکشن مکمل ہو چکی ہے اور انٹرنیز کی حتمی فہرستیں متعلقہ ڈپٹی کمشنرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز زراعت توسیع کے دفاتر کے باہر آویزاں کر دی گئی ہیں۔
انٹرنیز اپنے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی ڈائریکٹرز زراعت توسیع کے دفاتر سے آفر لیٹر وصول کر سکتے ہیں۔ 16 ستمبر 2024ء سے انٹرنیز فیلڈ میں اپنی سرگرمیاں شروع کر دیں گے۔
**محکمہ زراعت و حکومت پنجاب**