نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے سینیٹر نعمان وزیر کی قیادت میں پاکستان ایسوسی ایشن آف لارج اسٹیل پروڈیوسرز (PALSP) کے وفد کی ملاقات
اجلاس کو پاکستان میں اسٹیل و تانبے کی بڑے پیمانے کی صنعت کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔
– اسٹیل اور تانبے کا شعبہ پاکستان کا چوتھا بڑا برآمدی شعبہ ہے جس نے گزشتہ مالی برس صرف تانبے کی برآمدات کا حجم 1.35 ارب ڈالر رہا۔
– پاکستان میں اسٹیل کی سالانہ فی کس کھپت 40 کلو گرام ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس شعبے میں ترقی کی وسیع استعداد موجود ہے۔
– پاکستان کی اسٹیل کی صنعت سے ٹیکس کا سالانہ حجم 400 ارب روپے ہے۔
– تانبے کی صنعت سے ملک میں ہزاروں کی تعداد میں روزگار کے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں۔
اجلاس کے شرکاء نے نگران حکومت کے اسٹیل کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات کی بھی تعریف کی جس کی بدولت ملک کی صنعت کو بھرپور فائدہ پہنچا۔
اجلاس کو اسٹیل کی صنعت کے مسائل اور انکے حل کیلئے تجاویز بھی پیش کی گئیں۔ وزیرِ اعظم نے ایف بی آر اور متعلقہ وزارتوں کو ان تجاویز پر غور کرکے انہیں حتمی شکل دینے کی ہدایت جاری کی۔
Dating is a truly joyful experience. Sometimes we lose sight of this truth in our search for the right Online dating site
,