Blog post

مون سون کی بارشوں کے خلاف فصل کپاس کا تحفظ

کاشت کارمون سون کی بارشوں کے دوران کپاس کی فصل کی نگہداشت کے لئے درج ذیل سفارشات پر عمل کریں:

  • فصل میں زیادہ پانی کھڑا ہونے سے جڑوں کے سانس لینے اور خوراک بننے کا عمل رک جاتا ہے جس کی وجہ سے گڑیاں اور چھوٹے ٹینڈے گرنا شروع ہو جاتے ہیں اور پیداوار متاثر ہوتی ہے۔
  • بارش کا پانی کھیت میں 48 گھنٹے سے زیادہ کھڑا رہنے سے پودے مرجھا نا شروع ہو جاتے ہیں اس لیے پانی کے نکاس کا فوری بندو بست کریں یا کسی خالی نچلے کھیت میں نکال دیں۔
  • کھیت سے پانی نکالنا ممکن نہ ہو تو کھیت کے دونوں کناروں پر تقریباً دس فٹ لمبا، چھ فٹ چوڑا اور پانچ فٹ گہرا گڑھا کھو دیں تا کہ بارش کا پانی ان گڑھوں میں جمع کیا جا سکے۔

بارش کے بعد یوریا 2 کلوگرام ، پوٹاشیم نائٹریٹ 200 گرام ، بورک ایسڈ (17) 300 گرام ، زنک سلفیٹ (33) 250 گرام اور تنیشیم سے 250 گرام اور تکنیشیم سلفیٹ 300 گرام کو 100 لٹر صاف پانی میں حل کر کے ایک ہفتہ کے وقفہ سے 2 بار سپرے کریں ۔ فصل کی حالت دیکھ کر وتر آنے پر ایک بوری یوریا یا امونیم نائٹریٹ (CAN) فی ایکٹر ریجر کے ساتھ استعمال کریں۔

  • بارش کے بعد زیادہ نمی کی وجہ سے سبز تیلے کا حملہ زیادہ ہو سکتا ہے اس لیے کا شتکار کپاس کی پیسٹ سکاؤٹنگ پر توجہ دیں اور کیڑوں کا حملہ نقصان کی معاشی حد سے زیادہ ہو تو محکمہ زراعت (توسیع) کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے زرعی زہر کا سپرے کریں۔

مزید معلومات ورہنمائی کے لئے:

0800-17000

نوں باپ اکن (د)

حکومت پنجاب

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping cart
Sign in

No account yet?

Facebook X YouTube Pinterest WhatsApp WhatsApp
Shop
Sidebar
0 items Cart
My account