سلفر کی پودوں کے لیے اہمیت.
فاسفورس کی طرح سلفر بھی پودوں کے لیے بہت اہم سمجھا جاتا ہے۔ بہت سے کسان اسکی افادیت سے ناواقف ہوتے ہیں۔ جبکہ اسکی بہت کم مقدار کی پودوں کو ضرورت ہوتی ہے یاد رہے اسکو میکرو نیوٹرینٹس کی لسٹ میں 4 نمبر پر رکھا گیا ہے۔ جوپودوں کے لیے بہت ضروری ہیں اور نہ ملنے کی صورت میں پودوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچتا ہے۔سلفر باقی خوراکی اجزا کی نسبت بہت سستے اور دیرپا نتائج دیتے ہیں۔
سلفر پودوں میں بہت سے ایسے پروٹینز بنانے میں ضروری ہے جو پودوں کی نشونما میں اہم ہیں۔ یہ سبز مادہ (کلوروفل) بنانے میں اہم اور ضروری سمجھے جاتے ہیں اور اسکی کمی سے پودوں کو بہت سنگین نوعیت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ایک ایکڑ مین سلفر کی تقریباً 5 سے 10 کلو مقدار کی ضرورت ہوتی ہے۔ اور اس مقدار میں کمی و بیشی زمین کی تجزیاتی رپورٹ کے بعد کی جاسکتی ہے۔ سلفر سے نا صرف پودوں کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملتی ہے بلکہ یہ زمین کی اصلاح بھی کرتے ہیں۔ زمین میں موجود سوڈیم (نمک) کی مقدار کو بھی کم کرتے ہیں۔
پیاز، لہسن اور تیل دار اجناس میں ذائقہ پیدا کرنے کے لیے ان کے کاشت شدہ کھیتوں میں اسے ڈالا جاتا ہے۔ اور تیل دار اجناس کے پودے سلفر کو اپنے لیے نائٹروجن فکس کر کے استعمال کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اور بیجوں میں چکنائی کی مقدار کو بڑھانے کا سبب بنتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ سرسوں، رایا، سورج مکھی گنا ,گندم, باغات,چاول, وغیرہ کے لیے سلفر کو زیادہ ترجیح دی جاتی ہے۔
سلفر کی کمی سے پتے نائٹروجن کی کمی کی طرح پیلے ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ اور اسکی علامات پودوں کے نئے چھوٹے پتوں سے شروع ہوکر نیچے بڑے پتوں کی طرف جاتی ہیں۔
سلفر کا ایک اہم کردار زمیں کی پی ایچ کو کم کرنا بھی ہے۔ عموماً اسے زیادہ پی ایچ والی کلر اٹھی زمین مین بھی ڈالا جاتا ہے۔ اور اسے فنجیسائیڈ کے طور پر بھی زمیں میں اور پودوں کے اوپر استعمال کیا جاتا ہے۔
#Active_crop_science
Reviews
Clear filtersThere are no reviews yet.